پاکستان

داعش را کی مدد سے افغان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہے، بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی

شیعیت نیوز : معروف تجزیہ نگار اور دفاعی اداروں میں شاندار کیریئر کے حامل بریگیڈیئر (ر) سید غضنفر علی کا کہنا ہے کہ داعش را کی مدد سے افغان حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں ہے۔ بظاہر طالبان اور داعش کا نظریہ ایک ہے، طالبان نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی طاقت افغانستان آئے، جو ان کی طاقت کو چیلنج کرے، انکے اقتدار میں شریک ہوسکے، ویسے بھی داعش کے پیچھے انڈیا اور امریکہ ہیں، اب انڈیا کا عمل دخل ختم ہو رہا ہے۔ اس لحاظ سے پاکستان کی فتح ہے کہ اب ہمارے سامنے کوئی چیلنج نہیں، پاکستان کی نیک نیتی بھی سب کو ماننا پڑے گی، جو ہمارا پہلے موقف تھا، وہ اب ثابت ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ شام و عراق میں داعش کی بدترین شکست کے بعد امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب داعش کا افغانستان میں پناہ دے رہے ہیں، جسکا ہدف افغانستان کے پڑوس میں موجود امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے دشمن ممالک کو ڈسٹرب کرنے کے ساتھ پاکستان کو بھی بدامنی کا شکا ر بنانا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button