پاکستان

سندھ پولیس کی نااہلی ، تحقیقات میں ناکامی کے بعدعلی رضا عابدی قتل کیس سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز:  سندھ پولیس کی نااہلی ، تحقیقات میں ناکامی کے بعدعلی رضا عابدی قتل کیس سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گذرجانے کے بعد معروف شیعہ سیاسی رہنما شہیدسید علی رضا عابدی قتل کیس میں کسی بھی پیش رفت اور قاتلوں کا سراغ لگانے میں مکمل ناکامی کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام نے کیس کائونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کااعلان کیا ہے، بعض نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس کے مطابق گذری تھانے میں درج مقدمہ کی تحقیقات اب سی ٹی ڈی کے ذمہ لگادی گئیں ہے، واضح رہے کہ شہید علی رضا عابدی کو گذشتہ ماہ ان کے گھر کے باہر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا، ان کے قتل کا مقدمہ ان کے والد اخلاق حسین عابدی کی مدعیت میں تھانہ گذری میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button