پاکستان

جی بی کی آئینی حیثیت پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو گلگت بلتستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے، آغا راحت حسینی

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے معروف عالم دین اور امام جمعہ والجماعت علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ کہ سپریم کورٹ نے جی بی کے آئینی حقوق کیس میں ایسا فیصلہ دیا ہے، جس سے ہم مزید پستی اور ذلت کی طرف جا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی تمام غیرت مند قوم نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے، یہ فیصلہ قابل عمل بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سے جی بی کے عوام کی بہت امیدیں وابستہ تھیں، لیکن جاتے جاتے انہوں نے ایسا فیصلہ دیا جو کہ اس خطے کے عوام پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو جی بی کے حقوق کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن انہوں نے کشمیر طرز کے سیٹ اپ کی حمایت میں قرارداد پاس کی، اسکے باوجود سپریم کورٹ نے جی بی کی تقدیر سے متعلق فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف دیا۔

آغا راحت نے مزید کہا کہ حکومتی غلط پالیسیوں، ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف حق اور سچ کی آواز بلند کرنے پر سخت تقریر کا بہانہ بناکر شیخ حسن جوہری کو گرفتار کیا گیا۔ شیخ حسن جوہری کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اگر اتوار تک انہیں رہا نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے علماء کو شیڈول فور میں ڈال کر ستایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف سانحہ 88 سے اب تک ہونے والی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ حکومت فوری طور پر ناانصافیوں کا سلسلہ بند کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button