پاکستان

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے زائرین امام حسین ؑ سے کیا ایک اور وعدہ پوراکردیا

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے زائرین امام حسین ؑ کی کیا ایک اور وعدہ پورا کرددکھایا، تفتان بارڈر پر امیگریشن (ایف آئی اے)کی نئی کشادہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا، نئی عمارت میں 20نئےکائونٹرزبمعہ جدید کمپیوٹر سسٹم مزید بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے میں معاون ومدد گار ثابت ہوں گے، تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر کےراستے پاکستان سے ایران اور عراق زیارات پر جانے والے لاکھوں زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے خصوصی احکامات کے ذریعے امیگریشن (ایف آئی اے)کی نئی کشادہ عمارت کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا ہے ، وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہاہےکہ میں نے جب محرم الحرام میں تفتان بارڈر کا دورہ کیا تھا تووہاں موجود زائرین کوسہولیات کی فراہمی سے مطمئن نہیں تھا،اب 20نئے امیگریشن کائونٹرز جدید کمپیوٹر سسٹمز سے لیس نئی کشادہ عمارت اور زائرین کے رکنے کے لئے جگہ تیار ہوچکی ہے،اس بروقت کام پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

واضح رہے کہ تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے ملت جعفریہ خصوصاًمجلس وحدت مسلمین کی قیادت بارہا مختلف فورمز پر آواز اٹھا چکی ہے، چند ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور دیگر قائدین نےوزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شہریار آفریدی ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقاتوں میں تفتان بارڈر پر زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button