مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کا بحرینی وزیر خارجہ کیخلاف احتجاج،خالد بن احمد آل خلیفہ کی برطرفی کا مطالبہ

فلسطینیوں کا بحرینی وزیر خارجہ کیخلاف احتجاج،خالد بن احمد آل خلیفہ کی برطرفی کا مطالبہ
فلسطینیوں نے بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کی طرف سے اسرائيل کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینیوں نے بحرینی وزیر خارجہ فلسطینیوں نے بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کی طرف سے اسرائيل کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔کی طرف سے اسرائيل کی حمایت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطینیوں نے غزہ شہر کے مرکزی چوراہے ” السرایا ” پر ایک بہت بڑا بینر نصب کیا ہے جس میں بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کو بیت المقدس فروخت کرنے کا متولی قراردیا گیا ہے ۔ اس سے قبل بحرینی وزير خارجہ نے آسٹریلیا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کی حمایت کی تھی۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب کے شیوخ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرکے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ مذکورہ ممالک کے حکمرانوں کو امیرکی اور اسرائیلی ایجنٹ قراردے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button