پاکستان

فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

شیعیت نیوز: سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی مین تین رکنی بینچ 19 دسمبر کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔ جسٹس مظہر عالم خیل اور جسٹس یحیٰ آفریدی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ فیصل رضا عابدی پر اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ درج ہے، دس اکتوبر کو تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے فیصل رضا عابدی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ سابق سینیٹر اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button