پاکستان

پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لیے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا اور پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئےپرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تھر کول پائلٹ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ایم ڈی فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ان کا استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button