پاکستان

بھارتی وزیر اعظم مجلس عزاء میں شرکت کر سکتے ہیں توپاکستا ن میں ایسا کیوں نہیں؟علامہ عارف واحدی

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا وزیر اعظم نریندر مودی حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجلس میں شرکت کرسکتے ہیں تو ہمارے ملک میں کیوں نہیں شرکت کی جاسکتی ۔ملک کے شہریوں کے سوالات جواب کے متلاشی ہیںکہ ہمارے ملک کے حکمران عیسا ئیوں اور دیگر مسالک و مذہب کے مذہبی پروگرامز میں شرکت اور مجالس عزا میں شرکت سے گریز کرتے کیوں ہیں؟

علامہ عارف حسین واحدی کا مزیدکہنا تھا کہ امام حسین ؑ کی شہادت اور واقعہ کربلا کی یاد منانے کے لئے صدیوں سے پوری دنیا میں ”عزاداری سید الشہداء“ کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے انسان اپنے اپنے طریقے سے عزاداری مناتے ہیں اور امام حسین ؑ کی لافانی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر حکمرانوں کا چاہیے کہ وہ ایسی مقدسات تقریبات میں شرکت کرکے عوام کی حوصلہ افزائی کریں ۔آخر میں انہوںنے کہا کہ خطباو ذاکرین فلسفہ شہادت اور امام عالی مقام کے قیام کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالیں اور کسی مسلک و مکتب کے مقدسات کی توہین اور ہر قسم کی اشتعال انگیزی سے سختی سے گریز کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button