پاکستان

شیعان علیؑ کا احتجاج رنگ لے آیا، علم اباالفضل العباسؑ کی توہین کرنے والےبحریہ ٹائون کراچی کے3ملازمین برطرف

شیعت نیوز: شیعان علیؑ کا احتجاج رنگ لے آیا، بحریہ ٹائون کراچی میں شبیہ علم حضرت ابوالفضل العباس ؑ کی بے حرمتی کرنے والے تین ذمہ دار ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، توہین علم حضرت عباس ؑ میں ملوث تینوں ملازمین کی برطرفی کا اعلان چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کیا ہے، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے ٹیوٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ گذشتہ دنوں بحریہ ٹائون کراچی میں ہونے والے نا خوشگوار واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اور فوری تحقیقات کے نتیجے میں واقعے میں ملوث بحریہ ٹائون کراچی کے تین ملازمین کو ان کی ملازمت سے برطرف کردیا گیاہے جنہوں نے اعلیٰ انتظامیہ کی اجازت کے بناء اور بغیر کسی حکم نامے کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام انجام دیا ۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو بحریہ ٹائون کراچی میںرہائش پذیر محمود اختر نقوی کی رہائش گاہ پر نصب شبیہ علم حضرت ابوالفضل العباس ؑکو بحریہ ٹائون کراچی کی انتظامیہ کے تین متعصب سوچ کے حامل ملازمین نے بھاری مشنری اور کرینوں کے ذریعے گراکر بے حرمتی کی تھی ، سوشل میڈیا پر اس افسوس ناک اورقابل مذمت اقدام کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بحریہ ٹائون انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاتھا بالخصوص اس واقعے کے خلاف ملت جعفریہ میں شدیداشتعال بھی پایا جاتا تھا بلاآخر چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے پہلے ٹیوٹر پر اس ناخوشگوار واقعے پرمومنین کی دل آزاری ہونےپر معذرت کی اور ذمہ دار افراد کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیاتھااور بعد ازاں انہوں نے تحقیقات کے نتیجے میں واقعے میں ملوث تین افسران کی فوری برطرفی کا اعلان کردیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button