پاکستان

پاک فوج کی کاروائی، 5 تکفیری دہشتگرد اور انکے سہولت کار گرفتار

شیعیت نیوز: سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور، ڈیرہ غازی خان، اٹک، سیالکوٹ، میانوالی اور فیصل آباد میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز اور چیکنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز اور چیکنگ کے دوران 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری لاہور اور ڈیرہ غازی خان سے ہوئی ہے، جب کہ 24 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button