مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان شہید

ایک فلسطینی نوجوان جو غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدره کا کہنا ہے کہ یہ 16 سالہ فلسطینی نوجوان 14 مئی کو غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں زخمی ہوا تھا اور ان کے سر میں گولی لگی تھی۔

گزشتہ 13 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو تیس سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پندرہ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button