پاکستان

ڈیڑھ سال سے لاپتہ عارف جعفری بازیاب،درخشان تھانے میں پیش

شیعیت نیوز: گذشتہ ڈیڑھ سال سے کراچی سے لاپتہ ہونے والے شیعہ سوشل ورکر عارف جعفری بازیاب ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق انہیں درخشان تھانے ظاہر کردیا گیا ہے اور انکی فیملی سے بھی ملاقات ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عارف جعفری جو کہ ایک متحرک شیعہ جوان سے انہیں ڈیڑھ سال قبل آئی آئی چندریگر روڈ سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، ڈیڑھ سال بعد انکی گرفتار درخشان تھانے میں ظاہر کی گئی ہے جن پر 13 ڈی کا کیس بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ جوان، علماء اور سوشل ورکر لاپتہ ہیں، جن میں کئی ایک کو سالوں بعد ظاہر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button