مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 62 تک پہنچ گئی

شیعیت نیوزمانٹیرنگ ڈیسک :غزہ میں احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے اب تک 62 فلسطینی شہید جبکہ 2 ہزار 700 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سرحد سے ملحقہ علاقے غزہ پٹی پر امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور افتتاح کے خلاف فلسطینی احتجاج کر رہے تھے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔ فلسطینیوں نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عرب لیگ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے کہا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطینی میں جاری اسرائیلی بربریت کے پیش نظر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ادھر شام اور مراکش کے عوام نے امریکی سفارتخانہ کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کے سلسلے میں عملی اقدام عمل میں لائے۔ ترکی نے واشنگٹن اور اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلاتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر تاکید کی ہے۔ پاکستان نے بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظآلم کی مذمت کی ہے۔ جبکہ سعودی عرب نے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل مظالم پر مکمل سکوت اختیار کرکھا ہے۔ واضح رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فوج نے اب تک 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 9 ہزار 400 سے زائد کو زخمی کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button