مقبوضہ فلسطین

غرب اردن پر صیہونیوں کا حملہ اور مسجدالاقصی کی بے حرمتی

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
ادھر صیہونی آبادکار بھی صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہو گئے اور ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ جبکہ صیہونی فوجیوں نے بیت عینون میں لوہے کے گیٹ کو بند کر دیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی آبادکاروں نے الخلیل کے مشرق میں واقع یطا کے اسکول سے واپس لوٹنے والے فلسطینی اسکولی بچوں کی بس پر پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں یہ اسکولی بچے بال بال بچ گئے اور سخت ہراساں ہو گئے۔
الخلیل میں دس گھنٹے کے اندر فلسطینیوں کے اسکولی بچوں کی بس پر یہ دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل السلائمہ میں اسکول بس پر صیہونیوں نے حملہ کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button