پاکستان

اسرائیل کا قیام فلسطین کے سینے میں خنجر ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی نے لاہور میں طلباء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز طور پر فلسطین کی سرزمین پر قابض ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسرائیل کی حمایت میں امت مسلمہ کے 70 سالہ موقف کی توہین قابل مذمت ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے قیام کی بھر پور مخالفت کی تھی، پاکستانی حکمرانوں کو سعودی عرب سے احتجاج کرنا چاہیے کہ مظلو م فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد کو نقصان نہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف ہر سال یوم القدس منا کر مسلمان اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین کی فلسطینیوں کا ہے اور امت مسلمہ اور ہر غیرتمند شخص سمجھتا ہے کہ فلسطین کو آزاد مملکت کے طور پر رہنے کا حق ہے، اسرائیل کا قیام فلسطین کے سینے میں خنجر ہے، جس کی انسانی اور جمہوری سوچ رکھنے والے ہر صاحب بصیرت شخص نے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان اپنے متنازع بیانات کے باعث مسلمانوں کے اجتماعی شعور اور سیاسی حقوق کی نفی کر رہے ہیں، اگر اسرائیل کا حق فلسطین کی سرزمین پر تسلیم کرلیا جائے تو مسئلہ فلسطین کا وجود نہیں رہے گا اور نہ ہی فلسطینی یہ سب تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ایران کو اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن قرار دینا واضح کرتا ہے کہ اس کے عزائم کیا ہیں، مگر وہ شاید یہ بھول چکے ہیں کہ ایرانی قیادت کسی کی غلامی میں نہیں، اپنے فیصلے قرآنی تعلیمات اور مکتب اہلبیت کی جرات پر مبنی تاریخ کے مطابق کرتی ہے، دنیا جانتی ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے؟

متعلقہ مضامین

Back to top button