یمن

سعودی ولیعہد حقائق سے ناواقف ہیں محمد علی الحوثی

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے دعوی کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی صنعا سے صرف بیس کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں جو ایک رات میں صنعا پر حملہ کر کے ایک ہفتے کے اندر جنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے جمعرات کے روز محمد بن سلمان کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجی انھیں صحیح رپورٹ نہیں دیتے اس لئے محمد بن سلمان حقائق سے آگاہ نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بن سلمان کو چاہئے کہ گوگل پر نقشے سے دیکھ لیں تاکہ اس طرح کا کوئی دھوکہ نہ کھانے پائیں۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب پر یمن سے میزائل حملے یمنی عوام پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

واضح رہے یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیت کے جواب میں بدھ کے روز ریاض اور مختلف دیگر علاقوں میں میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں جس میں آرامکو آئل کمپنی کی تنصیبات بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button