دنیا

شام پرامریکی حملہ اب نہیں ہوگا ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی دھمکی کے بعد شام پر فوری میزائلی حملے سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہفوری طور پر شام پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر نے لکھا کہ انہوں نے شام پر حملے کے وقت کا اعلان کبھی نہیں کیا تاہم حملہ جلد بھی ہوسکتا ہے اور اس میں دیر بھی ہو سکتی ہے!

گزشتہ روز امریکی صدر نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں پہلے سے زیادہ بہتر نتائج دینے والے امریکی میزائل شام کو نشانہ بنانے آرہے ہیں لہذا روس اپنے بچاؤ کی تیاری کر لے، روس کو ایسے ملک کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو معصوم لوگوں پر زہریلی گیس کا حملہ کرکے لطف اندوز ہوتا ہو۔

امریکی الزامات اور دھمکیوں پرروس نےامریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام میں کیمیائی حملے کا الزام ’اسکرپٹڈ ڈرامے‘ کا حصہ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اگر اس بے بنیاد اور جھوٹے واقعے کو جواز بنا کر امریکا شام میں حملہ آور ہوتا ہے تو اسے سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ دو دنوں میں شام پر حملے سے متعلق حلیف ممالک کے ساتھ مل کر فیصلہ کرلیں گے لیکن اب وہ روس کے سخت رد عمل کے بعد اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button