پاکستان

دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کیا جانا ہے، جنرل قمر باجوہ

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم انتہائی کٹھن وقت سے گزر چکے ہیں لیکن دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کیا جانا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خیبر پختونخوا کے عمائدین نے ملاقات کی جن میں سینیٹرز، ایم این ایز، تاجر، وکلاء اور اساتذہ بھی شامل تھے۔

آرمی چیف نے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور سیکورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان بالخصوص فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام کے عزم و جرات کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button