پاکستان

ہماری ہمدردیاں شیعہ ہزارہ قوم کے ساتھ ہیں جو دہشتگردی سے متاثر ہیں، حاجی لشکری رئیسانی

شیعیت نیوز: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ برادری کا دہشتگردی کے واقعات کے ردعمل میں ریاستی اداروں سے مایوس ہو کر دھرنے پر بیٹھنا بااختیار ہونے کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر مسلک کی بنیاد پر دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہونا، ریاست کیلئے چیلنج ہے۔ شیعہ ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے خلاف ہزارہ قبیلہ کے افراد کے علمدار روڈ پر جاری دھرنے پر عدلیہ اور حکومت کی خاموشی ان کے بےاختیار ہونے کا ثبوت ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا ہر ذی شعور شخص دہشتگردی کے واقعات کے پس منظر سے آگاہ ہے۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان میں جاری ڈرامہ بازی کو اب ختم ہونا چاہیئے، تاکہ پرامن بلوچستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ ہماری ہمدردیاں اور حمایت ہر اس خاندان کے ساتھ ہیں، جو دہشتگردی کے واقعات سے متاثر ہیں۔ سیاسی لوگ صوبے میں جاری مظالم کیخلاف یکجا ہوں، تاکہ صوبے کے عوام کو پریشانی سے نکال کر ترقی اور خوشحال کا سفر آگے بڑھایا جاسکے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button