پاکستان

ہم امن اورترقی کے دور میں داخل ہو چکے ہیں،آرمی چیف

شیعیت نیوز:  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور وہاں 2 میگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا، ان منصوبوں میں وانا میں ایگریکلچر پارک اور مکین میں مارکیٹ شامل ہیں۔ ایگریکلچر پارک کثیر المقاصد تجارتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوگا، جس میں ایک ہزار ٹن کولڈ اسٹوریج کی سہولت میسر ہوگی جب کہ منصوبے فاٹا میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد سے بھی ملاقات کی اور بیٹے کی موت پر ان سے تعزیت کی، اس موقع پر انہوں نے نقیب اللہ محسود کے والد کو یقین دلایا کہ فوج انہیں انصاف دلانے کی تمام کاوشوں کی حمایت کرے گی۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاٹا کو عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق قومی دھارے میں لانا پختہ امن کے لیے ضروری ہے، دہشت گردی کے خلاف کارروائی مشکل دور تھا تاہم اب استحکام اور ترقی کا مرحلہ ہے اور ہم امن اورترقی کے دور میں داخل ہو چکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button