پاکستان

دفاع پاکستان کونسل کے رہنما عبداللہ گل کی بہن و ماں کو قتل کرنے کی دھمکیاں، بہن نے مقدمہ درج کروادیا

شیعیت نیوز: ضیائی آئیڈیالوجی کو پاکستان میں پروان چھڑانے والے جنرل (ر)حمید گل کی بیٹی نے والدہ اوراسے ہراساں کرنے کے الزام میں اپنے بھائی عبداللہ گل کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کودرخواست دے دی ہے۔ تھانہ ائیرپورٹ میں دی گئی درخواست کے مطابق جنرل (ر)حمیدگل کی بیٹی مسزعظمیٰ گل نے مؤقف اختیارکیاہے کہ سائلہ کی والدہ76سالہ شہنازگل کینسرکی مریضہ ہیں ۔سائلہ کابھائی عبداللہ گل جوشروع سے ہی ناخلف اوربدتمیزہےوالدمرحوم کی وفات کے بعدسے جائیداداورپیسے کی لالچ میں مزیداندھاہوچکاہے ہروقت والدہ کوخوفزدہ وہراساں کرتاہے اورپچھلے تین سال میں والدہ کی بہت سی جائیداداورمال ڈرادھمکاکرہڑپ کرچکاہے ،سائلہ اس بات پر چوں کہ احتجاج کرتی اورروکتی ہے جس کے باعث عبداللہ گل سائلہ کابھی جانی دشمن ہوگیاہے عبداللہ گل قبل ازیں سائلہ کوجان سے مارنے کی کوشش کرچکاہے جس پرسائلہ نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی تھی سائلہ نے اس سلسلہ میں اپنے بھائی عبداللہ گل کے خلاف 506 ت پ اور107ت پ کی درخواستیں دی تھیں جن میں وہ عدالت کے ٹرائل کاسامناکررہاہے جبکہ 107ت پ میں پابندضمانت بھی ہے۔عبداللہ گل نے 26مارچ رات

گیارہ بجے والدہ کے کمرے میں جاکران کومذموم مقاصدکیلئے دوبارہ سے ڈرایادھمکایااوردھمکی دی کہ اگروالدہ نے عبداللہ گل کی بات نہ مانی تووہ ان کوجان سے ماردے گااس نے والدہ کے سامنے سائلہ کے خلاف نہایت غلیظ ،گندی ،نازیبااورننگی گالیاں دیتے ہوئے سائلہ اوراس کے اہل خانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس سے والدہ انتہائی خوف زدہ اورپریشان ہیں یہاں تک کہ انہوں نے کمرے کواندرسے کنڈی لگاکربمشکل رات گزاری، اندیشہ ہے کہ ایسی صورت حال میں والدہ کوبرین ہیمرج ہوجائے گاایسی صورت حال میں سائلہ،اس کے اہل خانہ اوروالدہ کی جان خطرے میں ہے ،استدعاہے کہ عبداللہ گل کے خلاف دھمکیاں دینے اورجان سے ماردینے کی کوشش کرنے کامقدمہ درج کیاجائے اورسائلہ اوراس کی والدہ کوجان کاتحفظ فراہم کیاجائے۔الزام کے سلسلے میں عبداللہ گل سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔

واضح رہے عبداللہ گل دفاع پاکستان کونسل (شدت پسند جماعت کا اتحاد) کا اہم رکن ہے جبکہ پاکستان میں تکفیریت و شدت پسند نظریات کو پروان دینے والوں میں اہم نام ہے۔

 

f1bba080-f2e3-4887-9c89-cb25d89d9254.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button