پاکستان

دل شام کے لئے ڈھرکتا ہے پر جا امریکا رہے تھے، امریکا نے اوریا مقبول پر پابندی لگادی

شیعیت نیوز:  امریکی حکومت نے سابق بیوروکریٹ، متنازع کالم نگار، اینکر پرسن اور دانشور اوریا مقبول جان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس سے پہلے امریکی سفارتخانہ انہیں ویزا بھی جاری کر چکا ہے۔ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے اس اقدام کیخلاف عدالت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب امریکہ جا رہے تھے ان کے پاس مکمل سفری دستاویزات کے علاوہ اتحاد ایئرویز کا ٹکٹ بھی موجود تھا۔ وہ فضائی کمپنی کے کاؤنٹر پر پہنچے تو انہیں بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ وجہ پوچھنے پر بتایا گیا کہ امریکی سفارتخانے نے فضائی کمپنی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوریامقبول جان کو امریکہ کیلئے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا میرے پاس ویزا اور ٹکٹ موجود تھے۔ میں پاکستانی شہری ہوں اور پاکستان کی سرزمین پر امریکی قوانین یا احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ انہیں سفر سے روک کر غیرقانونی اقدام کیا گیا ہے جس کیخلاف وہ جلد عدالت میں دعویٰ دائر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اوریا مقبول جان دشدت پسند تنظیموں کے سب سے بڑے حامی ہیں شام و عراق میں داعش کی جانب سے خلافت کے نفاذ کے اعلان کو انکی جانب سے سراہا گیا تھا اور انہوںنے اپنے کالمز اور پروگرامز میں کئی بار حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button