پاکستان

علامہ کامران عابدی شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر منتخب

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا اجلاس صوبائی دفتر انچولی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں علامہ کامران عابدی صاحب نے کراچی ڈویژن کے صدر کی حثیت سے حلف اٹھایا۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ جعفر سبحانی صاحب نے ان سے عہدہ کا حلف لیا۔

اس موقع شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب حسنین مہدی صاحب سمیت کراچی ڈویژن کے اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز صاحبان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر برادر نوید عباس بھی موجود تھے۔

حلف کے برداری کے فوراٙٙ بعد علامہ کامران عابدی صاحب نے مختصر خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button