پاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے 47 ویں سالانہ مرکزی "راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن” کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

شیعیت نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 47 ویں سالانہ مرکزی "راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ کنونشن” کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، کنونشن 15 تا 18 فروری 2018ء ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا، اس حوالے سے اسٹیج تیار ہو گیا، جبکہ شرکاء کیلئے پنڈال ثقافتی مرکز کے آڈیٹوریم ہال میں بنایا گیا ہے۔ کنونشن کیلئے بنائی گئی انتظامی کمیٹیز کا اجلاس چئیرمین کنونشن سید پسند علی رضوی کی زیر صدارت مسجد شاہ حبیب بھٹ شاہ، ضلع مٹیاری میں منعقد ہوا، جس میں ورکنگ کمیٹیز سمیت دیگر رضاکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین کنونشن پسند رضوی نے کہا کہ مرکزی کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ رضاکار کمیٹیز کنونشن میں اپنے ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرینگی۔ اس موقع پر تمام کمیٹیز کے ذمہ داروں نے اپنے انتظامات کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی اور ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button