پاکستان

جنرل ضیاء کی سیاسی اولاد کا 30 سالہ اقتدار ہمیشہ کیلئے ختم ہونیوالا ہے، سنی اتحادکونسل

شیعیت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آج سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے باہمی معاہدے الارمنگ ہیں، بھارت کنٹرول لائن پر گولہ باری کرکے مسلسل امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہا ہے، پاک فوج کے جوان وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، لیکن پاک فوج کیخلاف مودی اور نواز شریف کی سوچ ایک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیال شریف کے سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کے بعد کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی کے مستعفی رکن صاحبزادہ نظام الدین سیالوی اور صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی بھی موجود تھے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جنرل ضیاء کی سیاسی اولاد کا 30 سالہ اقتدار ہمیشہ کیلئے ختم ہونیوالا ہے، آل شریف کی بادشاہت آخری سانسیں لے رہی ہے، نواز شریف نے غدار وطن شیخ مجیب کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دے کر قائداعظم کی روح کو تڑپایا ہے، سابق نااہل وزیراعظم نے فوج اور عدلیہ کی دشمنی میں ریڈ لائن عبور کر لی ہے، متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک شہداء ماڈل ٹاؤن کو انصاف ملنے تک جاری رہے گی، 20 جنوری کو داتا دربار پر ہونیوالا اجتماع تخت لاہور کا دھڑن تختہ کر دے گا، ہزاروں گدی نشیں مشائخ پیر سیال شریف کی قیادت میں متحد ہو چکے ہیں، حکومت نے پیر سیال شریف کے مطالبات نہ مان کر تکبر کا ثبوت دیا ہے لیکن 20 جنوری کو متکبر حکمرانوں کا غرور خاک میں مل جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button