پاکستان

گلگت : علامہ راحت حسینی نے وزیر اعلیٰ ہاوس پر قبضہ کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: مسجد امامیہ کے پیش امام آغا راحت حسینی نے کہا کہ انقلاب لانا مشکل نہیں، لوگ مسجد میں جمع ہوجائیں اور چیف سیکرئٹری اور وزیر اعلیٰ ہاوس پر قبضہ کریں تو انقلاب آجائے گا۔

یہ بات انہوں نے علامہ ضیاء الدین رضوی کی برسی کے موقع پر نگرل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوںنے کہا وزیر اعلیٰ ہاوس پر قبضہ کرلیا جائے تو انقلاب آجائے گا۔

واضح رہے کہ ابھی پچھلے دنوں ہی گلگت بلتستان میں غیر قانونی ٹیکس نفاذ کے خلاف عوامی تحریک جاری تھی جسکا اختتام غیر قانونی ٹیکس نفاذ کے معطلی کے نوٹیفیکشن پر ہوا ، یہ تحریک ۱۵ روز تک جاری رہی اور منفی سردی میں عوام نے احتجاجی دھرنا دیدیکر اپنے حقوق کی جنگ جیتی۔

RahatHussuani.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button