پاکستان

میرے خلاف تحریک ختم کریں ورنہ آپکو نقصان اٹھانا پڑے گا ، رانا ثناء کی علامہ احمد اقبال کو دھمکی

شیعت نیوز:پنجاب کہ وزیر قانون و کالعدم جماعتوں کہ سرپرست رانا ثناءاللہ جو کہ سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کہ اغواء کہ اہم محرک بھی ہیں نے منگل کی شب مجلس وحدت کہ مرکزی ڈپٹی سکیریڑی جنرل علامہ احمد اقبال رضوی سے ٹیلی فونک رابط کیا اور علامہ راجہ ناصر و دیگر قائدین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ۔ مجلس وحدت المسلمین کہ ذرائع مطابق رانا ثناء اللہ نے گذشتہ شب علامہ راجہ ناصر سے عدم رابط کہ بعد مولانا احمد اقبال رضوی سے ٹیلی فونک رابط کیا اور الزام عائد کیا کہ سید ناصر شیرازی ایڈیوکیٹ انکی یا پنجاب حکومت کی تحویل میں نہیں بلکہ انکو مجھ ( رانا ثناء اللہ ) سے مخالف ایجنسیوں نے اٹھایا ہوا ہے تاکہ مجھ پہ مزید دباو میں بڑھایا جاسکےجبکہ اسوقت میں ” ختم نبوت تحریک ” کا بھی ہدف بنا ہوا ہوں ۔ رانا ثناء اللہ نے اپنی گھبراہٹ کو چھپاتے ہوئے دھمکیانہ انداز میں کہا کہ میرے خلاف جاری احتجاجی تحریک و پروپیگنڈا کو روکا جائے ورنہ اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔ اس موقع پہ اس نے علامہ احمد اقبال پہ زور دیا کہ مجلس وحدت کہ سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے اسکی ملاقات کروائی جائے تاکہ وہ اپنے خلاف الزامات کی صفائی پیش کرسکے ۔ اس موقع پہ مولانا احمد اقبال رضوی نے ٹیلی فونک گفتگو میں رانا ثناء اللہ پہ واضح کیا کہ ہماری مصدقہ اطلاعات کہ مطابق سید ناصر شیرازی اسوقت بھی CTD پولیس کی ناجائز تحویل میں ہیں جبکہ CTD خود رانا ثناءاللہ اور پنجاب حکومت کہ ماتحت کام کرتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پہ ملت جعفریہ کہ اہم رہنما ءناصر شیرازی کو فوری بازیاب کیا جائے ورنہ پنجاب حکومت کو مزید سیاسی و ملی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے رانا ثناء کی سنگین نتائج کی دھکمیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء (ع) پہ پنجاب میں بالاجواز پابندیاں ، عزاداروں کی گمشدگیاں اور شیڈول ۴ میں ناموں کا اندراج اور اب ناصر شیرازی کہ اغواء کہ بعد وہ کونسا نقصان ہے جو وہ پہنچانا چاہتےہیں ۔ انہوں نے کہا ملت جعفریہ و مجلس وحدت کسی گروہ یا جماعت سے محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن ناصر شیرازی اگر بازیاب نہ ہوئے تو اسکی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی ،کیونکہ ناصر شیرازی کا اغواء لاہور سے سرعام ہوا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناصر شیرازی اور گمشدگان کی رہائی کی تحریک جاری رہے گی جب تک کہ انکی بازیابی نہیںہوجاتی ہم سیاسی انداز سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button