دنیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ 27 ہلاک، 30 زخمی

امریکی ریاست ٹیکساس کےایک چرچ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 27 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے چرچ میں مذہبی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ایک حملہ آور چرچ کے اندر گھس گیا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 30 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چرچ میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں، واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہو‎‎ئے کہا کہ حالات پران کی نظر ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ سے سالانہ ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button