یمن

سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملے

یمنی فوج نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر کے ظہران علاقے میں ایک فوجی اڈے پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ عسیر کے علاقے ظہران کے الجربہ فوجی اڈے پر قاہر ٹو ایم بیلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا۔
اتوار کو بھی یمنی فوج نے یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کےحمایت یافتہ مفرور صدر منصور ہادی کے عناصر کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیاتھا جبکہ سعودی عرب کے اندر جیزان کے علاقے میں سعودی فوجی اڈے پرکاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔
چند روز قبل سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے جنگ پسندانہ بیان میں کہا تھا کہ یمن پر سعودی عرب کےحملے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button