دنیا

سعودی عرب کا نام بلیک لیسٹ میں دوبارہ شامل کیاجائے؛ ہیومن رائٹس واچ

نیویارک میں قائم ہیومن رائٹس واچ کے دفتر نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں نے جون دوہزار سترہ سے اب تک یمن کے بےگناہ شہریوں پر کئی بار غیرقانونی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں کم سے کم انتالیس عام شہری شہید ہوئے ہیں جن میں چھبیس معصوم بچے شامل ہیں-ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایک حملے میں ایک ہی گھر کے چودہ افراد شہید ہوگئے اوراس طرح کے حملے یقینی طور پر جنگی جرائم شمار ہوتے ہیں – اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں نے جنگی قوانین کی پابندی اور بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے- ہیومن رائٹس واچ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو یمن میں جاری جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کرنی چاہئے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں کانام فوری طورپر بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کیا جائے-

متعلقہ مضامین

Back to top button