دنیا

داعش کی نابودی سے اسرائیل کمزور اور ایران مضبوط ہوجائے گا،ہنری کسنجرپریشان

شیعیت نیوز: صیہونی پالیسی ساز و سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کیسنجرنے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہےکہ داعش کی تباہی سے سب سے زیادہ فائدہ اسلامی ممالک اور ایران کو ہوگا۔

۹۴ سالہ کیسنجرجنہیں امریکی پالیسی کا مغزکہاجاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ داعش کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتا نفوذ امریکہ اور دیگر یہودی ریاستوں کے لئے تقویت کا باعث ہے۔

کسنجر نےمزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود معتدل سنی ریاستیںاور ایران داعش کو تباہ کرنے لئے پرمتفق ہیں لیکن عملی میدان میں ایران اور شیعہ ملیشیا ء داعش کے خلاف برسر پیکار ہیں لہذا داعش سے آزاد ہونے والے علاقہ ایران کو تقویت بخشیں گے اور تہران تا بیروت محفوظ راستہ بن جائے گا جو اسرائیل و امریکی مفادات کے شدید خلاف ہے۔

واضح رہے کہ ہینری کیسنجر کے اس بیان کے بعدیہ بات تو واضح ہے کہ داعش کی پشت پناہی امریکی ،اسرائیل اور دیگر صیہونی ریاستیں کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button