دنیا

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری شیخ ابراہیم زکزاکی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛نائجیرین عدالت نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے جو مطالب عدالت میں پیش کئے ہیں یہ وہی مدعا ہے جو اس سے پہلے ابوجا میں پیش کیا جا چکا ہے لہٰذا یہ معاملہ ملک میں عدلیہ قوانین سے سوء استفادہ کرنے کے مترادف ہے اور یہ قابل قبول نہیں ہے۔

دوسری طرف شیخ زکزاکی کے وکیل نے اعلان کیا ہے کہ یہ دونوں شکایات ایک دوسرے سے بالکل الگ ہیں۔

یاد رہے کہ نائجیریا کے اہل تشیع کو اربعین 2015 میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

نائجیرین فوجیوں نے جنگی بلیٹس اور آنسو گیس سے حملہ کرتے ہوئے تقریبا ایک ہزار افراد کو شہید کر دیا تھا۔

فوج نے اس کے ایک دن بعد ہی شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے انہیں اور ان کی بیوی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ اس حملے کے دوران شیخ زکزاکی کی حفاظت کے لئے آنے والے نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

ان حملوں میں اسلامی تحریک سے وابستہ 350 سے زیادہ افراد شہید کر دئے گئے تھے۔

شیخ زکزاکی بھی ان حملوں میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ حکومتی فوجیوں نے ان کا گھر بھی منہدم کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button