پاکستان

آرمی چیف نے تمام سکیورٹی مطالبات پر ہدایات جاری کردی ہیں، آئی ایس پی آر

شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی اور عوام ہمارے لیے برابر ہیں۔ دہشت گردی کو اکٹھے ہو کر شکست دیں گے۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور اس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم باجوہ نے پارا چنار میں اضافی دستوں کی تعیناتی اور سیف سٹی منصوبے کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارا چنار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ہے۔ جس میں عمائدین نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم دھرنے والوں کے سیاسی اور سکیورٹی مطالبات ہیں اور آرمی چیف نے سکیورٹی مطالبات پر ہدایات جاری کر دی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پارا چنار کو سیف سٹی بنانے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ رہے ہیں۔ آرمی چیف نے اضافی دستے اور سیف سٹی منصوبے کے قیام کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحد پر 2 مرحلوں میں باڑ لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں حساس سرحدی مقامات پر باڑ لگائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ ہم صرف پاکستانی اور مسلمان ہیں اور ہمار ا خون ملک کیلئے ہے۔

 


متعلقہ مضامین

Back to top button