پاکستان

بڑی خبر: پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں علامہ راجہ ناصر نے اسلام آباد میں دھرنا دیدیا

شیعیت نیوز: قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارچنار کے مومنین کی حمایت میں اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیدیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نماز عید کے بعد سانحہ پاراچنار پر حکومتی بے حسی اور وہاں کے مومنین کی جانب سے ۳ دن سے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی جس نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے جلسے کی صورت اختیار کرلی ہے۔

اس موقع پر احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ جب تک پاراچنار کے جوان دھرنے سے نھیں اٹھیں گے ھم بھی دھرنے سے نھیں اٹھیں گے پوری قوم گھروں سے نکلنے کے لیے تیار رھے۔

واضح رہے کہ پاراچنار میں شہداٗ کی تعداد ۱۴۰ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ وہاں گذشتہ تین سے ایف سی نے محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ تمام مواصلاتی نظام سے منقطع کردیئے گئے ہیں تاکہ وہاں کے مومنین کی آوا ز ملک کے دیگر حصوں تک نا پہنچ سکے، دوسری جانب اس وقت احتجاجی دھرنے میں ۵۰ ہزار سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button