مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم

فلسطینی قیدیوں کے امور کے وفد کے سربراہ عیسی قراقع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیل انتظامیہ اورمروان البرغوثی کی قیادت میں بھوک ہڑتال کرنےوالی فلسطینی کمیٹی کے مابین بات چیت کے بعد گذشتہ چالیس دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے- مذاکرات میں صیہونی حکومت کی جیل انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کے مطالبات کو پورا کریں گے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ اکثر صیہونی حکام نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ ہر طرح کے مذاکرات کی مخالفت کی تھی – صیہونی حکومت کی جیلوں میں سترہ اپریل دوہزار سترہ سے ایک سو سے زیادہ فلسطینی قیدی امتیازی سلوک اور حقوق کی پامالی کے خلاف بھوک ہڑتال پر تھے –

متعلقہ مضامین

Back to top button