پاکستان

داعش نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

شیعیت نیوز :ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ داعش کی نوجوانوں میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے،ہمیں معاشرے سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے ۔

راولپنڈی میں ’انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار ‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ داعش نے ہمارے نوجوانوں کو نشانہ بنایا ، اس تنازع کی نوعیت اور کردار اب تبدیل ہوا ہے جس کے بعد آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ریاست اور ہر فرد کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اپنے دائرہ کار میں نوجوانوں کو اس خطے سے محفوظ رکھیں۔اس عمل میں خطرے کی نشان دہی اور ردعمل کے لیے اقدامات شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آ ٓر نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیگر کی طرح فوجی جوانوں کا بھی پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں میں بڑا حصہ ہے۔

انہوں  نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں جانوں کی قربانی دینے والوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں اور افسروں کا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button