یمن

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج کا حملہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے توپخانوں نے سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقوں نجران اور جیزان میں سعودی فوجی اڈوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یمن کی فوج کے توپخانوں نے نجران میں الحضرا گذرگاہ کے قریب ذورعین فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے سعودی فوجی اڈے میں آگ لگ گئی اور اس میں موجود متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یمنی فوج نے المصفوفہ نامی علاقے میں بھی سعودی فوجی اڈے پر حملہ کیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے صوبہ تعز میں نابضہ کے علاقے میں سعودی فوج کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد سعودی اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے صوبوں تعز حجہ اور صعدہ پر کئی بار بمباری کی جن میں عام شہری نشانہ بنے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button