پاکستان

دہشتگرد احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا ہے: آئی ایس پی آر

شیعیت نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان اور جماعت الاحرار کے موجودہ لیڈر احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے جو کہ گزشتہ 15 سالوں کی قربانی کے بعد بڑی کامیابی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی عوام، ریاست اور ریاستی اداروں  نے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے لیے اس سے بڑی کوئی کامیابی نہیں ہوسکتی کہ ہمارے سب سے بڑے دشمن راہ راست پر آرہے ہیں‘۔

انھوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں اس قسم کی اور بھی اطلاعات شیئر کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لاہور سے بازیاب ہونے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ کے والد نے بازیابی کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے دوران نورین لغاری کا ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا، جس میں انھوں نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے تعلق رکھتی ہیں جن کے والد سندھ یونیورسٹی میں کیمسٹری کے پروفیسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے ایسٹر پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیاجانا تھا، نورین لغاری کا اعترافی بیان

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن رد الفساد شروع ہونے سے اب تک 1859 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔

آپریشن رد الفساد کے دوران 15 بڑے آپریشنز ہوئے، جن کے دوران 6 لاکھ سے زائد مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button