پاکستان

راحیل شریف کو این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے، چیئرمین سینٹ

شیعیت نیوز: چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے راحیل شریف کو این او سی کے معاملے پر قبل از وقت رائے نہیں دے سکتا، راحیل شریف کو این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام معاملات پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جس نے بھی قانون توڑا اسے جواب دینا چاہیئے، آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button