پاکستان

داعش جیسی دہشتگرد انتہا پسند تنظیموں کے پیچھے یہود ونصاریٰ ہیں، سربراہ سنی تحریک

شیعیت نیوز: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کو سوچنا ہوگا کہ مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنیوالوں کے پیچھے کون ہے ، نظریہ پاکستان پر کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرینگے ،مغرب کلچر کو ختم کرکے اسلامی کلچر واقدار کو فروغ دینا ہوگا ،داعش جیسی دہشتگرد انتہا پسند تنظیموں کے پیچھے یہود ونصاریٰ اور استحصالی قوتوں کا ہاتھ ہے ،دین اسلام کا حقیقی پرچار کرکے اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتایہ انسانیت کے قاتل درندے ہیں،دہشتگرد کسی بھی صف میں ہو ں ان کے خلا ف ہر حال میں کاروائی کو یقینی بنایا جائے ریاست کے بغیر کسی بھی دستور یا سیاست کا تصور ممکن نہیں ہے ، ریاست ہوگی تو دستور بھی ہوگا اور سیاست بھی ہوگی ،ملک کی سلامتی کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام دہشتگردوں کو فوری انجام تک پہنچانے کیلئے ضروری تھا ،کلبھوشن یادو کی فوجی عدالت سے سزائے موت ریاست کے آئین کی بالادستی ہے، ریاست بچانے اور دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے اس سے بھی زیادہ سخت فیصلے کرنے ہونگے،پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیااور دوقومی نظریہ کے حامی ہی ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ،جو لوگ پاکستان بنانے کو گناہ تصور کرتے تھے آج ان کی اولادیں دہشتگردوں کو سپورٹ کررہی ہیں یہ کسی طور بھی پاکستان کے وفادار نہیں ہوسکتے ،ملک میں مزارات ،اسکولوں ،مساجدوں پر حملے کرنیوالے خود ساختہ مذہب عوام پر مسلط کرنے کے درپے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہماری پہچان شان اور آن پاکستان ہے اس پر بری نظریں رکھنے والوں کی آنکھ پھوڑنا جانتے ہیں ،مصلحت پسندی سے بالاتر ہوکر دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائیگا تو مستقل بنیادوں پر امن قائم ہوگا ،دہشتگردی کے خلاف مصلحت پسندی اور نظریہ ضرورت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،دہشتگردوں کیلئے مصلحت پسندی نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرناہوگا،تاکہ ملک میں امن ،خوشحالی ہو بیرونی سرمایہ دار ملک میں انڈسٹریز لگائیں عوام کو روزگار ملے ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو

متعلقہ مضامین

Back to top button