یمن

یمنی فوج نے119 سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمنی فورسز نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں سعودی عرب کے 119 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔یمن واچ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2017 کے ابتدائی تین مہینے میں یمن کے اسنائپرز نے اپنے 22 حملوں میں جيزان کے علاقے میں 74 سے زائد سعودی فوجیوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح نجران کے علاقے میں 9 کارروائیوں کے دوران 35 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرحد کے اندر عسیر کے علاقے میں کی گئی 8 کارروائیوں میں 10 سعودی فوجی ہلاک ہوئے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب یمن کے اسناپرز نے بدھ کو بھی عسیر کے علب سرحدی پاس میں بھی دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

اس دوران یمن کے فوجیوں نے رضاکار فورسز کی مدد سے پیر کو جيزان میں دو سعودی فوجیوں کو گولی مار دی گئی۔ روئٹرز نیوز ایجنسی نے گزشتہ اپریل میں رپورٹ دی تھی کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 400 سعودی فوجی صرف سرحدی جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی حکومت نے یمن کی جنگ میں مارے جانے والے اپنے فوجیوں کے اعداد و شمار کبھی بھی ظاہر نہیں کئے ہیں اور کہا ہے کہ جب تک جنگ ختم نہیں ہو جاتی، مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button