دنیا

اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے آل سعود کے خلاف مظاہرہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سعودی جنگی اتحاد سے یمن پر جارحیت کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کی دوسری برسی کی مناسبت سے آل سعود کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں امریکیوں نے بھی حصہ لیا۔اللؤلؤة ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب ہونے والے اس مظاہرے میں یمن پر سعودی جارحیت کے معاملے پر امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت کی بھی بھرپور مذمت کی گئی۔

مظاہرین نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا سلسلہ روکے جانے اور یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے میں شامی شہریوں نے بھی حصہ لیا اور یمنی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button