پاکستان

داعش کا حامی مولانا عبد العزیز (برقعہ) اسلام آباد میں بیٹھا ہوا ہے صاحبزادہ حامد رضا

شیعت نیوز ؛سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں کونسل کے رہنماء میاں فہیم اختر کی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والے فکری دہشتگرد ہیں، نواز شریف کیخلاف لکھنے والوں کو ایک رات میں پکڑ لیا جاتا ہے مگر گستاخانہ مواد پھیلانے کو کوئی نہیں پکڑتا، افغانستان کی حکومت دہشتگردوں کی پاکستان میں در اندازی روکے، حرام کی کمائی والے کھرب پتیوں نے سیاست و جمہوریت پر قبضہ کر رکھا ہے، ذاتی مفادات کے غلام حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے، کرپشن ن لیگ کا ٹریڈ مارک بن چکی ہے، آپریشن ردّالفساد کو پوری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے، پاناما کیس کا فیصلہ حکمران خاندان کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گا، داعش کا حامی اسلام آباد میں بیٹھا ہوا ہے، مولانا عبد العزیز آپریشن ردّالفساد کی زد میں آئے گا تو قوم کو یقین آئے گا کہ حکومت دہشتگردوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button