پاکستان

ماہ فروری میں ملک بھر میں 132شیعہ سنی مسلمان تکفیری دہشتگروں کے ہاتھ شہید 500 زخمی

شیعت نیوز (اسپیشل رپورٹ )ملک بھر میں حالیہ دشت گردی اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 132 افراد شہید اور 500 کے قریب زخمی ہوگئے۔
6 فروری کو بنوں میں دشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی
7 فروری کو بلوچستان کے علاقہ چمن میں بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکارواں سمیت 4 افراد شدید زخمی
10 فروری کو باجوڑ ایجنسی میں فائرنگ سے 5 طالبعلم زخمی
12 فروری کو کراچی میں سماء نیوز کی گاڑی پر فائرنگ سے صحافی تیمور خان شہید
12 فروری کو ہی باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں دشت گردی کی واردات میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی
12 فروری کو ہی وزیرستان ایجنسی میں 3 ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا گیا
13 فروری کو لاہور میں مال روڈ پر خودکش دھماکے میں 16 افراد شہید جبکہ 90 کے قریب افراد زخمی ہوئے
13 فروری کو ہی کوئٹہ میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے 2 سکیورٹی اہلکار شہید
15 فروری کو پشاور کے علاقہ حیات آباد میں خودکش دھماکے میں 2 افراد شہید جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے
15 فروری کو ہی مہمند ایجنسی میں خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے
15 فروری کو ہی بلوچستان کے علاقہ آواران میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو ئے
16 فروری کو سند ھ میں دربار سخی لعل شہباز قلندر پر خودکش دھماکے میں 88 افراد شہید جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے
16 فروری کو ہی خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میں پولیس موبائل وین پر فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید
17 فروری کو پاک افغان بارڈر پر فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے
19 فروری کو سندھ کے شہر حیدرآباد میں بم دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے
20 فروری کو کوئٹہ میں نادرا آفس پر حملہ 5 افراد زخمی
21 فروری چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری میں 3 خودکش دھماکے 7 افراد شہید 20 زخمی
23 فروری لاہور ڈیفنس میں دھماکہ 10 افراد شہید متعدد زخمی
26 فروری ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

متعلقہ مضامین

Back to top button