یمن جارحیت میں سوڈان کی شرکت بڑی غلطی ہے: الصادق المہدی

03 مارچ, 2017 00:00

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک )سوڈانی آپوزیشن جماعت ’’امت پارٹی‘‘ کےسربراہ الصادق المہدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ سعودی قیادت میں یمن پرہونے والی جارحیت میں سوڈان کی شرکت بڑی غلطی ہے اورسوڈان کوفوری طورپر اپنی افواج کوواپس بلالینا چاہیئے۔الصادق المہدی کامزید کہنا تھاکہ سوڈان کے یمن اورسعودی عرب کےساتھ گہرے تعلقات ہیں جس کی بناء پر سوڈان ثالثی کاکردار نبھاتےہوئے جنگ کوروک سکتا ہے۔

7:29 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔