پاکستان

داعش کے 4 کارندے گرفتار

شیعت نیوز ؛اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور میں کارروائی کے دوران بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزم داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے، اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے حسن گڑھی میں کی گئی، جس کے دوران بین الاقوامی کالعدم تنظیم داعش کے چار کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمر، ثاقب، عبدالحق اور محمد عاطف داعش کا پرچار اور پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button