یمن

سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری میں 5 یمنی بچے شہید

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کی تازہ بمباری میں 5 یمنی بچے شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں المخا کے علاقہ المجش میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔ادھر یمن کے میزائل یونٹ نے بھی نجران کے علاقہ میں سعودی ٹھکانوں میں زلزال 2 میزائل داغا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی عوام استقامت کے ساتھ سعودی عرب اور اس کے حامی ممالک کا مقابلہ کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button