پاکستان

ملیر: ایس ایس پی ملیر کی کاروائی خودکش بمبار سمیت ۸ دہشتگرد ہلاک

شیعیت نیوز:کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی روڈ پر پولیس سے مقابلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان ٹانک کا امیر گل زمان بھی شامل ہے ۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا دعویٰ ہے کہ دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کیلئے جمع ہورہے تھے۔دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپامارا اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ سے آٹھ دہشت گرد مارے گئے جن میں کالعدم تحریک طالبان ٹانک کا امیر گل زمان بھی شامل ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ چھاپہ گل زمان کی موجودگی کی اطلاع پر ہی مارا گیا تھا ۔

اطلاع تھی کہ گلزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لئے موجود ہے، پولیس مقابلے میں 16 سال کا خود کش بمبار بھی مارا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا دعویٰ ہے کہ خود کش بمبار کو کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے بھیجا تھا جبکہ ایک دہشت گرد کی شناخت لالو کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ دہشت گروں کے قبضے سے اسلحہ اور لیپ ٹاپ بم بھی ملا ہے۔لیپ ٹاپ بم اگر پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوتی۔دہشت گرد افغانستان اور بلوچستان کی تحصیل وڈھ سے آرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button