مقبوضہ فلسطین

حماس کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا جائے:اسرائیلی عہدیدار

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کی خارجہ وسیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین آوی دیختر نے اپنے ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اپنے دفاعی اور جنگی نیٹ کو مزید مستحکم کررہی ہے۔ اس لیے حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا جانا چاہیے۔اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں یحیٰی السنوار کو تحریک کا نیا صدر منتخب کیے جانے کے رد عمل میں اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ حماس کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کو روکے اور تنظیم کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے موثر اقدامات کرے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’ولا‘‘ کے مطابق آوی دیختر نے کہا کہ اس وقت غزہ میں حماس کی قیادت ایک ایسے شخص کو سونپی گئی ہے جو اسرائیلیوں کے قاتل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ’دہشت گرد‘ گروپ کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کےلیے ٹھوس لائحہ عمل اختیارکریں۔ حماس کا جنگی نیٹ ورک اور بنیادی ڈھانچہ عنقریب اسرائیل کے خلاف استعمال ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button