عراق

داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے میں درجنوں دہشت واصل جہنم

عراقی فضائیہ کے طیاروں نے مغربی موصل کے علاقے القیروان میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم از کم چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا جن میں سوار تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب موصل میں داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں تعمیرنو کا عمل اور دیگر سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

موصل میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے ایک رکن عبدالوہاب الساعدی نے کہا ہے کہ مشرقی موصل کے بیشتر علاقوں میں بجلی و پانی کی سپلائی شروع کردی گئی جبکہ دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ادھر عراقی فوج کے ایک کمانڈر نومان عبد الزوبعی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ مغربی عراق کے صوبے الانبار کے علاقے حدیثہ پر عراقی فوج کی بمباری میں پانچ داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button